4 جون، 2022، 6:35 PM

عمران خان کا اپنے خلاف امریکہ ، اسرائيل اور بھارت کی سازش کا انکشاف

عمران خان کا اپنے خلاف امریکہ ، اسرائيل اور بھارت کی سازش کا انکشاف

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے خلاف امریکہ، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے خلاف امریکہ، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی۔ عمران خان نے اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی سربراہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف امریکہ، بھارت اور اسرائیل نے مل کر سازش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی ساری دولت ملک سے باہر پڑی ہے، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم پر بھی پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو مہنگائی سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے رات کے اندھیرے میں 45 فیصد گیس کی قیمت بڑھا دی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک کی دولت اور آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے تھے، ہم نے اپنے دور میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو اس لیے لے کر آئے جو حکم آقا کریں گے یہ مانے گا، پہلا حکم جو آئی ایم ایف سے لیا ملک میں مہنگائی کی، اس حکومت نے پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی۔

انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ساری چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، جس میں ذرا سی انسانیت ہوگی وہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں کرے گا۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا، ہم نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کیں۔

News ID 1911089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha